وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تعلیمی انقلاب: پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز 3 کا آغاز
حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور سرکاری سکولوں کی حالتِ زار بدلنے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب، محترمہ مریم نواز شریف کی زیرِ نگرانی "پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام (فیز 3)" کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد سرکاری سکولوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور نجی شعبے کے تعاون سے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنا ہے۔ پروگرام کے اہم مقاصد: اس پروگرام کے تحت حکومت پنجاب کا ارادہ ہے کہ: سرکاری سکولوں میں تعلیمی سہولیات کو بہتر بنایا جائے۔ اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے اور جدید تدریسی طریقے اپنائے جائیں۔ سکولوں کے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا جائے۔ ڈیجیٹل لرننگ اور ایڈ ٹیک (Ed-Tech) کو فروغ دیا جائے۔ کون سے لوگ اس پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں؟ حکومتِ پنجاب نے اس عظیم مقصد کے لیے مختلف طبقات کو دعوت دی ہے تاکہ وہ مل کر تعلیمی نظام کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔ درج ذیل افراد اور ادارے اس کے اہل ہیں: پڑھے لکھے نوجوان (لڑکے اور لڑکیاں): جو تعلیم کے شعبے میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہی...